منگل، 9 جنوری، 2024

اسلام آباد بیرون ملک سے آنے والا کشنیری قتل

اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوان کا قتل



وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بیرون ملک سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوان کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالہ سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری بارے اقدامات کرنے اور بیرون ممالک سے واپسی پر مسافروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اس افسوسناک واقعہ کے سلسلہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے ڈڈیال سے ممبر اسمبلی و وزیر مواصلات اظہر صادق نے ملاقات کی۔وزیراعظم آزادکشمیر کی وزیر حکومت اظہر صادق کو قتل ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے قتل ہونے والے کشمیری نوجوان کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے نوجوان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

راولاکوٹ خطرناک قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب

    راولاکوٹ خطرناک قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب  راولاکوٹ جیل میں بڑی کارروائی فائرنگ کرکے غازی شہزاد سمیت 20 سے زائد گرفتار شدگان قیدی...