جلسہ عام میں ملک بھر سے نامور سیاستدانوں، صحافیوں،دانشوروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔پاکستان کے معروف نامور گلوکار ملی نغموں سے وطن عزیز اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سرزمین پونچھ سے عظیم اسلاف کے نطریہ الحاق پاکستان، مملکت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کی تجدید کی جائے گی۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو لازوال قربانیوں اور مادر وطن کی سرحدوں کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ریاست میں عوام کو درپیش مسائل بالخصوص منتخب بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز کی فراہمی، ٹیچر آرگنائزیشن کے جملہ جائز مطالبات،معلمین قرآن کے سکیل اپگریڈیشن،آٹا بحران ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کو بھرپور طریقہ سے قومی سطح پر اجاگر کریں گے اور انکے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
پونچھ کے غیوم عوام تاریخی جلسہ عام میں شرکت کر کے اس عزم کی تجدید کریں گے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 75 سال قبل 19جولائی 1947 کو سرینگر میں پاس کی گئی قرارداد تاریخی قرارداد تھی جو مسلمانان کشمیر کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور فکری وابستگی کا عملی اظہار اورجموں و کشمیر کی غالب مسلم اکثریت کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی تھی جس کی تکمیل کے لیے اب تک ہزاروں کشمیری نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں
#Sardartanveerilyaskhan #Azadkashmir #Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں