جمعرات، 31 اگست، 2023

مظفرآزاد آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال

 بجلی بلات میں ناجائز ٹیکسز اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خلاف آج مظفرآباد ڈویژن مکمل بند رہا ۔ ہڑتال مکمل کامیاب رہی






جمعہ، 18 اگست، 2023

Zargul Shah Rawalakot

 Kasmir imsge



Sardar Tanveer Ilyas X PM ajk

Azad Kashmir News:

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان ایک روزہ دورے پر بھمبر و سیالکوٹ روانہ 



سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے دورے کے موقع پر بھمبر میں سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف کی والدہ محترمہ اور سیالکوٹ میں سابق وزیر حکومت ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر جائیں گے۔ 

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ چئیرمین میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم بیگ، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی ، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، سرادر صغیر بیگ،سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر،سابق کوآرڈینیٹر سردار عمران یاسین ، سابق کوآرڈینیٹر طاہر سلطان،سابق پی آر او صدام انقلابی،پیر عبدالقادر عمار زاہد،میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ قمرالزمان، حسان فہیم ، ارشد گردیزی، ارسلان محمود و دیگر شریک ہیں۔

 #Sardartanveerilyaskhan #PresidentIPPAJK #Azadkashmir #IPPAJK

اتوار، 23 جولائی، 2023

کہوٹہ حویلی آزاد کشمیر ایک ہفتے میں دو قتلکل

حویلی یوتھ الائنس کا راولپنڈی پریس کلب کے سامنے حویلی اور راولاکوٹ میں ہونے والے قتل کے خلاف احتجاج/ مظاہرے


اتوار، 16 جولائی، 2023

سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم کا اہم دورہراولاکوٹ

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر، مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی 19 جولائی یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر شہیدوں، غازیوں اور بانیان کشمیر کی سرزمین راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے


جلسہ عام میں ملک بھر سے نامور سیاستدانوں، صحافیوں،دانشوروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔پاکستان کے معروف نامور گلوکار ملی نغموں سے وطن عزیز اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سرزمین پونچھ سے عظیم اسلاف کے نطریہ الحاق پاکستان، مملکت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کی تجدید کی جائے گی۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو لازوال قربانیوں اور مادر وطن کی سرحدوں کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ریاست میں عوام کو درپیش مسائل بالخصوص منتخب بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز کی فراہمی، ٹیچر آرگنائزیشن کے جملہ جائز مطالبات،معلمین قرآن کے سکیل اپگریڈیشن،آٹا بحران ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کو بھرپور طریقہ سے قومی سطح پر اجاگر کریں گے اور انکے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

پونچھ کے غیوم عوام تاریخی جلسہ عام میں شرکت کر کے اس عزم کی تجدید کریں گے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 75 سال قبل 19جولائی 1947 کو سرینگر میں پاس کی گئی قرارداد تاریخی قرارداد تھی جو مسلمانان کشمیر کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور فکری وابستگی کا عملی اظہار اورجموں و کشمیر کی غالب مسلم اکثریت کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی تھی جس کی تکمیل کے لیے اب تک ہزاروں کشمیری نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں
#Sardartanveerilyaskhan #Azadkashmir #Pakistan

راولاکوٹ خطرناک قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب

    راولاکوٹ خطرناک قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب  راولاکوٹ جیل میں بڑی کارروائی فائرنگ کرکے غازی شہزاد سمیت 20 سے زائد گرفتار شدگان قیدی...